أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

قَالَ الَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡۤا اِنَّا كُلٌّ فِيۡهَاۤ ۙاِنَّ اللّٰهَ قَدۡ حَكَمَ بَيۡنَ الۡعِبَادِ ۞

ترجمہ:

متکبرین کہیں گے : بیشک ہم سب دوزخ میں ہیں، بیشک اللہ بندوں کے درمیان فیصلہ کرچکا ہے

المومن : ٤٨ میں ارشاد ہے : ” متکبرین کہیں گے : بیشک ہم سب دوزخ میں ہیں، بیشک اللہ بندوں کے درمیان فیصلہ کرچکا ہے “ یعنی ہم سب دوزخ کے عذاب میں گرفتار ہیں، اگر تمہارے عذاب میں کمی کرانا ہماری قدرت میں ہوتا تو ہم اپنے عذاب میں نہ کمی کرالیتے، اللہ تعالیٰ بندوں کے درمیان فیصلہ فرما چکا ہے اور جس کو اجروثواب دینا تھا اور جس کو جو سزا اور عذاب دینا تھا وہ دے چکا ہے،

القرآن – سورۃ نمبر 40 غافر آیت نمبر 48