أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَمَا كَانَ لَهُمۡ مِّنۡ اَوۡلِيَآءَ يَنۡصُرُوۡنَهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ‌ؕ وَمَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ سَبِيۡلٍؕ‏ ۞

ترجمہ:

اور اللہ کے سوا ان کے کوئی حمایتی نہیں ہیں جو ان کی مدد کرسکیں اور جسے اللہ گمراہ کردے اس کے لیے کوئی سیدھی راہ نہیں ہے

الشوریٰ : ٤٦ میں فرمایا : ” اور اللہ کے سوا ان کے کوئی حمایتی نہیں ہیں جو ان کی مدد کرسکیں اور جسے اللہ گمراہ کردے اس کے لیے کوئی سیدھی راہ نہیں ہے “

اس آیت کا معنی یہ ہے کہ کفار جن بتوں کی اس لیے عبادت کرتے ہیں کہ وہ قیامت کے دن ان کی اللہ تعالیٰ کے پاس شفاعت کریں گے وہ قیامت کے دن ان کی شفاعت نہیں کرسکیں گے اور ان کا مقصد ناکام ہوگا۔

القرآن – سورۃ نمبر 42 الشورى آیت نمبر 46