أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِلَّا الَّذِىۡ فَطَرَنِىۡ فَاِنَّهٗ سَيَهۡدِيۡنِ ۞

ترجمہ:

سو اس ذات کے جس نے مجھے پیدا کیا اور وہی مجھے عنقریب (مزید) ہدایت دے گا

تفسیر:

الزخرف ٢٧ میں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے خالق کا استثناء فرمایا اور کہا : جن کی تم عبادت کرتے ہو ان سے میں بیزار ہوں، سو اللہ عزوجل کے اور یہ استثناء منقطع ہے، نیز فرمایا : اور وہی مجھے عنقریب (مزید) ہدایت دے گا، حضرت ابراہیم (علیہ السلام) پہلے ہی ہدایت یافتہ تھے، لیکن اللہ تعالیٰ کی معرفت کے مراتب غیر متناہی ہیں، یعنی اللہ تعالیٰ ان کو ایک مرتبہ کے بعد دوسرے مرتبہ کی طرف ہدایت دے گا۔

تبیان القرآن – سورۃ نمبر 43 الزخرف آیت نمبر 27