{اپنے مرنے کی دُعا مانگنے کا کیا حکم ہے }

مسئلہ : مرنے کی آرزو کرنا اور اس کی دعا مانگنا مکروہ ہے جب کہ کسی دنیاوی تکلیف کی وجہ سے ہو مثلاً تنگی سے بسر اوقات ہوتی ہے یا دشمن کا اندیشہ ہے مال جانے کا خوف ہے اور اگر یہ باتیں نہ ہوں بلکہ لوگوں کی حالتیں خراب ہوگئیں ۔مصیبت میں مُبتلا ہیں اسے بھی اندیشہ ہے کہ گناہ میں پڑ جائے گا تو موت کی آرزو کرنا مکروہ نہیں ۔(عالمگیری)