بزرگانِ دین کی خیالی تصویر رکھنا اورلگانا
sulemansubhani نے Wednesday، 18 August 2021 کو شائع کیا.
{بزرگانِ دین کی خیالی تصویر رکھنا اورلگانا}
مسئلہ : تصویر کی اسلام میں حُرمت آئی ہے تصویر چاہے اصلی ہویا خیالی دونوں ممنوع ہیں مگر آج کل لوگ بازاروں میںکچھ تصاویر یں فروخت کرتے ہیں اُن میں حضرت غوث اعظم رضی اللہ عنہ ، حضرت خواجہ اجمیری رضی اللہ عنہ اورلعل شہباز قلندر علیہ الرحمہ کی خیالی تصاویر ہوتی ہے اِن تصاویر میں اللہ تعالیٰ کے ولیوں کو عورتوں کے ساتھ اوراُن کے گھٹنے دکھائے گئے ہیں یہ بالکل لَغو اورغلط ہے اِن تصاویر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اُن کے دور میں نہ کیمرہ تھا ، نہ مووی تھی یہ تصاویر پینٹنگ والی نہیں ہوتی بلکہ خیالی ہوتی ہیں اس کو ہر گز اپنی دکانوں میں نہ لگایا جائے اورنہ ہی اپنی جیب میں اس قسم کے کارڈ رکھے جائیں یہ سخت گناہ ہے۔
ٹیگز:-
محمد شہزاد ترابی