أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَّمَغَانِمَ كَثِيۡرَةً يَّاۡخُذُوۡنَهَا ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَزِيۡزًا حَكِيۡمًا ۞

ترجمہ:

اور ان کو بہت سی غنیمتیں عطا فرمائیں جن کو وہ حاصل کریں گے، اور اللہ بہت غلبہ والا بہت حکمت والا ہے

حدیبیہ کے بعد کے غزوات میں اللہ تعالیٰ کی پیہم نعمتیں

الفتح : ١٩ میں فرمایا : اور ان کو بہت سی غنیمتیں عطا فرمائیں جن کو وہ حاصل کریں گے اور اللہ بہت غلبہ والا، بہت حکمت والا ہے۔

اس سے مراد خبیر کے اموال ہیں، اور خیبر میں یہ کثرت زمینیں تھیں اور بہت اموال تھے اور خیبر حدیبیہ اور مکہ کے درمیان تھا اور بعض مفسرین نے کہا : اس سے فارس اور روم کی غنیمتیں مراد ہیں۔

القرآن – سورۃ نمبر 48 الفتح آیت نمبر 19