خطبة الكتاب
خطبة الكتاب
تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے لیے مخصوص ہیں، جس نے ہمیں مسلمان بنایا اور سب سے بہترین امت کا لقب عطا فرمایا قرآن مجید نازل فرما کر ہم پر احسان کیا اور اس کتاب کے ذریے ہمیں سیدھی راہ دکھائی ۔ حمد کے بعد سب سے افضل اور بلند رتبه پیغمبر آقائے دو جہاں ضلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام ہو جو سفید رو اور سفید ہاتھ پیروں والوں کے قائد ہیں جنہوں نے اپنی احادیث اور مستحکم بیان سے قرآن مجید کی تشریح فرمائی اور تمام لوگوں کی ہدایت کے لیے اس کے اسرار و رموز سے پردہ اٹھایا اور ہمیں اپنا بہترین نمونہ عمل عطا کر کے ظلمت و گمراہی سے نجات بخشی ۔ آپ کے بعد آپ کی اولا د پاک اور صحابہ کرام پررحمتوں کا نزول ہو جو پورے اخلاص اور محنت کے ساتھ اشاعت دین میں مصروف رہے اور آپ کی ازواج مطہرات پر رحمتوں کا نزول ہو جومسلمانوں کی مائیں ہیں اور ان سب کے بعد تا قیام قیامت آنے والے مخلص اور با کمال ائمہ مفسرین اور محدثین پر رحمتیں نازل ہوں ۔
حمد وصلوة کے بعد رب کائنات کے دائمی کرم کا بندۂ محتاج غلام رسول سعیدی غفرلہ عرض پرداز ہے کہ میں تفسیر تبیان القرآن سے فارغ ہونے کے بعد الله عز وجل کی رحمت اور اس کی عنایت پر بھروسا کرتے ہوئے صحیح بخاری کی شرح کا آغاز کر چکا ہوں۔
چونکہ ظاہری قوی اس عظیم کام کے متحمل نہیں ہیں اسی لیے تصنیف کے جملہ مراحل سے گز ر گر پایہ تکمیل کو پہنچنے تک اس شرح کا مکمل دارو مدار صرف اور صرف الله عز وجل کی خصوصی نعمت اور احسان پر ہے۔ اسی لیے میں نے اس شرح کا نام نعمتہ الباری فی شرح صحیح بخاری رکھا ہے۔ اللہ تعالی اپنے لطف و عنایت سے اس تصنیف کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور محض اپنے فضل وکرم سے مجھے اپنی بخشش میں ڈھانپ لے۔)
میں گواہی دیتا ہوں کہ الله کے سوا کوئی عبادت کا حق نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ میں اپنے نفس کے شر اور بداعمالیوں سے اللہ عزوجل کی پناہ میں آتا ہوں۔ جس کو اللہ تعالی ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا اور جس کو وہ گمراہی پر چھوڑ دے اس کو کوئی راہ راست پر نہیں لا سکتا۔ اے اللہ! مجھ پر حق واضح فرما اور مجھے اس کی اتباع عطا فرما اور باطل کو مجھ پر منکشف فرما اور اس سے بچنے کی توفیق مرحمت فرما۔ اے اللہ! مجھے اس شرح کی تصنیف میں صراط مستقیم پر گامزن فرما اور اس شرح کو اسم بہ مسمی کر دے اور اسے شریروں کے شر اور حاسدوں کے حسد سے محفوظ فرما۔ اے اللہ! اس تصنیف میں صرف اپنی رضامقدر فرمادے اور اس کو اپنی اور اپنے مہربان رسول (سیدنامحمد مصطفی صلی اللہ علیہوسلم) کی بارگاہ میں مقبول بنادے اورصبح قیامت تک اس کو اکناف عالم میں مشہور ومقبول مرغوب ومحبوب اور اثر آفرین بنادے اس کو میرے لیے اور میرے جملہ مسلمان متعلقین کے لیے قیامت تک صدقہ جاریہ بنا۔ مجھے دنیا میں نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی زیارت اور قیامت میں آپ کی شفاعت سے بہرہ مند فرما۔ مجھے سلامتی کے ساتھ اسلام پر زندگی اور عزت کے ساتھ ایمان پر خاتمہ نصیب فرما۔ اے اللہ! تو میرا رب ہے تیرے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں تو نے مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیرا بندہ ہوں اور تجھ سے کیے ہوئے وعدہ اور عہد پر اپنی طاقت کے مطابق قائم ہوں ۔ میں اپنی بداعمالیوں کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں تیرے مجھ پر جو انعامات ہیں ان کا میں اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں ۔ میری بخشش فرما کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف کرنے والانہیں ہے۔ پروردگار! تو نے مجھ پر اور میرے والدین پر جو انعامات فرمائے ہیں ان پر مجھے ہمیشہ شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرما اور مجھے ایسے نیک اعمال کی توفیق دے جو تجھے محبوب اور پسند ہوں ۔ آمین یارب العلمین بجاہ سید المرسلین ٹیم