{یزید کے بارے میں حکم }

یزید پلید کے بارے میں ائمہ اہلسنّت کے تین قول ہیں امام احمد علیہ الرحمہ وغیرہ اِسے کافر کہتے ہیں توہر گز بخشش نہ ہوگی اورامام غزالی علیہ الرحمہ یزید کو مسلمان کہتے ہیں تواس پر کتنا ہی عذاب ہوبالآخر بخشش ضرورہے اورہمارے امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ سُکوت (خاموشی) فرماتے ہیں کہ ہم نہ مسلمان کہتے ہیں نہ کافر لہٰذا یہاں ہم بھی سکوت کریں گے ۔(احکام ِ شریعت حصّہ دوئم)