وَنُفِخَ فِى الصُّوۡرِ ؕ ذٰلِكَ يَوۡمُ الۡوَعِيۡدِ ۞- سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 20
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَنُفِخَ فِى الصُّوۡرِ ؕ ذٰلِكَ يَوۡمُ الۡوَعِيۡدِ ۞
ترجمہ:
اور صور میں پھونک دیا جائے گا یہی ہے عذاب کی وعید کا دن
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اور صور میں پھونک دیا جائے گا یہی ہے عذاب کی وعید کا دن۔ اور ہر شخص اس طرح حاضر ہوگا کہ اس کو چلانے والا ایک فرشتہ ہوگا اور گواہ ہوگا۔ بیشک تو اس دن سے غفلت میں تھا سو ہم نے تیری آنکھوں سے پردہ ہٹا دیا تو آج تیری نگاہ بہت تیز ہے۔ (قٓ:20-22)
اس آیت میں ” صور “ سے مراد دوسرا صور ہے، جو مردوں اور بےہوشوں کو اٹھانے اور میدانِ محشر میں لے جانے کے لیے ہوگا اور یہ وہ دن ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے کفار کو وعید سنائی تھی کہ اس دن میں ان کا عذاب دیا جائے گا۔ صور کی پوری تفصیل اور تحقیق یٰس :51 اور الزمر : 68 میں ملاحظہ فرمائیں۔
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 20