حدیث نمبر 725

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش دیکھتے تو عرض کرتے برسا اور اسے نفع بخش ۱؎

شرح

۱؎ صَیِّبٌ صوبٌ سے بنا،بمعنی بہنا،اصل صیوب تھا،مبالغہ کا صیغہ ہے،یعنی خدایا بہنے والا بہت پانی برسا اور اسے نفع بخش بنا کیونکہ محض بونداباندی سے زمین سیرنہیں ہوتی اورمضرپانی سےسیلاب آجاتےہیں۔