أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مُّسَوَّمَةً عِنۡدَ رَبِّكَ لِلۡمُسۡرِفِيۡنَ ۞

ترجمہ:

جو آپ کے رب کے نزدیک حد سے بڑھنے والوں کے لیے نشان زدہ ہیں

الذریت : ٣٤۔ ٣٣ میں فرمایا : تاکہ ہم ان پر مٹی کے پتھر برسائیں۔ جو آپ کے رب کے نزدیک حد سے بڑھنے والوں کے لیے نشان زدہ ہیں۔

ایک قول یہ ہے کہ وہ پتھر سیاہ اور سفید دھاری دار تھے او ایک قول یہ ہے کہ وہ سیاہ اور سرخ دھاری دار تھے ‘ ایک قول یہ ہے کہ وہ پتھر عذاب نازل کرنے کے لیے معروف تھے ‘ ایک قول یہ ہے کہ ہر پتھر پر اس شخص کا نام لکھا ہوا تھا جس شخص کو جاکر وہ پتھر لگنا تھا ‘ وہ بہ ظاہر دیکھنے میں پتھر تھے لیکن درحقیقت وہ مٹی سے بنے ہوئے تھے۔

القرآن – سورۃ نمبر 51 الذاريات آیت نمبر 34