أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَيۡنَا وَوَقٰٮنَا عَذَابَ السَّمُوۡمِ ۞

ترجمہ:

پس اللہ نے ہم پر احسان فرمایا اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیا

الطور : ٢٧ میں فرمایا : ( وہ کہیں گے :) پس الہ نے ہم پر احسان فرمایا اور ہم کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا۔

یعنی اللہ سبحانہٗ نے ہماری مغفرت کردی اور ہم کو جنت عطاء کردی اور دنیا میں ہمیں گناہوں سے توبہ کرنے اور نیک کام کرنے کی توفیق دی۔ اس آیت میں ” سموم “ کا لفظ ہے، ” سموم “ دوزخ کا ایک نام ہے اور دوزخ کا طبقہ ہے، اور ” سموم “ گرم ہوا کو بھی کہتے ہیں۔

القرآن – سورۃ نمبر 52 الطور آیت نمبر 27