ہڈ ورتی

میں یہاں کوئینز نیو یارک کے علاقے واقع المدنی مسجد کا خطیب ہوں مجھے یہاں لگ بھگ تیس سال ہو گئے ہیں چونکہ میں آفیشل نکاح رجسٹرا ر ہوں گورنمنٹ کی طرف سے ہماری کوئی فیس نہیں ہوتی وقت اور پٹرول وغیرہ کو سامنے رکھ کر جو مرضی مقرر کر لیں مگر میں نے مقرر نہیں اگر کوئی دے دے تو سبحان اللہ نہ دے تو ماشاءاللہ بسا اوقات میں نکاح پڑھا کر نکل آتا ہوں جن لوگوں کو خدمت کرنی ہو وہ میل بھی بھیج دیتے ہیں نہ بھیجیں تو کبھی سوچا ہی نہیں کیوں نہیں بھیجے میرے ساتھ عجیب و غریب واقعات پیش آتے ہیں تازہ ترین واقعہ پیش خدمت ہے اِ سے آپ پر چھوڑتا ہوں جو مرضی نام دے دیں مجھ سے کچھ لوگوں نے رابطہ کیا کہ ہمیں نکاح پڑھانے کے لئے کوئی امام نہیں مل رہا چونکہ تاریخ دسمبر کی پچیس رکھی ہے چھٹی ہے ہم چاہتے ہیں کوئی تاریخی دن ہو
پلیز آپ ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں لگ بھگ 75 کلو میٹر دور جگہ تھی خطاب بھی کرنا ہوگا وقت پر پہنچنا ہوگا سارے پڑھے لکھے لوگ ہیں نپی تلی گفتگو کرنا ہوگی وغیرہ وغیرہ ایک مرتبہ سوچا کہ انکار کر دوں پھر خوف آگیا سرکار دوعالم کی سنت ہے سو وعدہ کر لیا
میں وقت پر پہنچا خطاب کیا گاڑی میں پٹرول بھی ڈلوایا ایک گھنٹہ ڈرائیو بھی کی نصیب اچھا تھا ٹریفک نہیں ملی وگرنہ یہی سفر دو گھنٹے میں طے ہوتا بہرحال خطاب کیا سوال و جواب ہو ئے خواتین و حضرات نے بھرپور حصہ لیا تقریباً پانچ گھنٹے کے بعد رہائی ہوئی صاحب خانہ مجھے باہر تک الو داع کر نے آئے میں گاڑی میں بیٹھا تو پوچھا مولانا آپ کی فیس کتنی ہے میں نے جواب دیا اگر کوئی فیس ہوتی تو پہلے طے کر لیتا اب آپ کی مرضی پر ہے تو بڑےپوپلے منہ سے فرمانے لگے سبحان اللہ آپ نے بہت بڑا کام کیا ہے آپ کو بہت بڑا اجر ملے گا سو اے میرے بھولے بھالے بھائیو اگر میں وقت پٹرول ڈرائیو اور انرجی استعمال ہونے کے لئے کچھ لے لیتا تو مجھ پر دین فروشی کا الزام لگ جاتا تو کیا مخلوقِ خد ا کا ہمارے ساتھ یہ سلوک صحیح ہے آپ کیا نام دیں گے