موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا
مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما
موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا
موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڈ ملک کا پچاسواں چیف جسٹس ہے۔
دستور ہند کی تشریح کا فریضہ سپریم کورٹ آف انڈیا کو انجام دینا ہے۔
موجودہ چیف جسٹس کے عہدہ کی مدت دو سال ہے۔9:نومبر 2022 کو اسے چیف جسٹس کا عہدہ تفویض ہوا۔نومبر 2024 میں اس کی مدت مکمل ہو جائے گی۔
موجودہ چیف جسٹس کے فیصلے دستور ہند کے مطابق ہوتے ہیں۔اس سے مودی حکومت بھی خوف زدہ ہے۔سب سے اہم بات ہے کہ لوک سبھا الیکشن 2024 بھی اسی کے عہد میں ہو گا۔
مودی حکومت نے عدلیہ پر بھی اپنے اثرات قائم کرنے کی کوشش کی اور متعدد چیف جسٹس بھی مودی حکومت سے متاثر ہوئے٫لیکن موجودہ چیف جسٹس کے فیصلوں کو دیکھ کر بھاجپائی حکومت گھبرائی ہوئی ہے۔
موجودہ چیف جسٹس نے اڈانی گھوٹالوں کی تفتیش کے لیے اپنی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔اس کے فیصلے کا بھی ملک کو انتظار ہے۔
موجودہ چیف جسٹس کے فیصلے تعصب سے بالاتر نظر آتے ہیں۔اگر ملک کا ہر چیف جسٹس اسی طرز پر کام کرتا رہے تو بھارت کی جمہوریت کو تباہ کرنے اور منو سمرتی کے نفاذ کی کوشش ناکام ہو جائے گی۔
لوک سبھا الیکشن 2024 سے قبل متعدد ریاستوں میں اسمبلی الیکشن ہیں۔ابھی ملک کے باشندوں کی نظر کرناٹک اسمبلی الیکشن 2023 پر لگی ہوئی ہے۔10:مئی کو ووٹنگ ہو گی اور 13:مئی کو کاؤنٹنگ ہو گی۔کرناٹک اسمبلی الیکشن کے نتیجے سے لوک سبھا الیکشن 2024 کا حال بھی کچھ ظاہر ہو جائے گا۔2023 کے اسمبلی انتخابات لوک سبھا الیکشن 2024 کے سیمی فائنل کی طرح ہیں۔
حزب مخالف کی پارٹیاں بھی ایک دوسرے کے قریب آ رہی ہیں۔اگر حزب مخالف کی پارٹیوں کا اتحاد ہو جائے تو 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں کامیابی کی امید نظر آتی ہے۔
طارق انور مصباحی
جاری کردہ:07:اپریل 2023