الحـادی فــتنے ⚡⚡

📌 الحاد يا الحادی فتنوں کی اصطلاح (term) فی زمانہ ایک اور بہت اہم فتنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور وہ ہے دین اسلام کی بنیادی عقائد و اساس کے بر خلاف کوئی نیا طریقہ ، نیا عقیدہ، کوئی ایسی نئی چیز گھڑ لینا جس کی مثال پچھلے اسلامی تاریخ میں نہ ملتی ہو یا یہ مسلمانوں کے اجماع و جمہور (یعنی مسلمان کی اکثریت) کے خلاف ہو “۔

📍یہ کہنا کہ دین کی جو تشریح میں کر رہا وہ درست ہے اور پچھلے 1400 سال میں کسی نے دین کی درست تشریح نہیں کی یہ ایسی قبیح و غلیظ بات ہے جسے کوئی عقلِ سلیم نہیں کر سکتی ۔

جبکہ رسول اللّٰہ ﷺ کا واضح فرمان بھی ہو کہ :
” میری امت گمراہی پر کبھی جمع نہیں ہو گی ”
(سنن ابن ماجہ،کتاب الفتن)

📍اسلام کے نام پر اسلام کو ڈسنا ، اس پر تحریفی نشتر لگانا اس پر جرح و تنقید کی مشق کرنا اور مخص مفروضات سے اُس کے قطعی مسائل کو پامال کرنا، ہر دور کے ملاحدہ و زنادقہ کا طرہ امتیاز رہا ہے۔
پہلی صدی کے خوارج ہوں یا مابعد کے باطنیہ ، تیسری صدی کے اصحاب العدل والتوحید ہوں یا دور حاضر کے ارباب فکر و نظر ، ماضی قریب کے سرسید ، غلام احمد پرویز، مرزا غلام احمد ق* ہوں یا ہمارے دور کے جاوید غامدی، یا مرزا علی انجینیئر ۔
سب اسی الحادی فتنے کی کڑیاں ہیں۔ ان سب کا مشترک مقصد ، مشترک نقطہ نظر اور مشترک سرمایہ اسلام کی چار دیواری میں رخنہ اندازی کرنا ہے اور لوگوں کو اسلام اور بزرگان دین سے بد ظن کرنا ہے۔

[ اصلاحِ عقائد و رسوم, ص: 270 ]

📣 گزشتہ چند سالوں سے انہیں میں سے ایک فتنہ مرزا علی انجینئر جہلمی چرب زبانی سے اپنی باطنی خباثت سوشل میڈیا پر عام کیے ہوئے ہے اور اپنا ایک فرقہ بنا رکھا ہے ۔

📍مرزا نے اس دور میں مختلف مسالک کے مابین ماضی کے اختلافات کو عام عوام میں discuss کیا کہ جب خود 95 فیصد لوگ ان اختلافات کو بھلا چکے تھے اور کم از کم عام عوام ڈسکس نہیں کرتے تھے ، مناظروں کا دور ختم ہوگیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
اور یہ فقط اس لیے کیا تاکہ لوگوں کو بدظن کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکے، اپنی دکان چمکا سکے ۔

📍 مختلف مسالک کا جن باتوں پر اتفاق تھا جیسے عظمت اصحابِ رسول ﷺ مرزا جہلمی نے اس کے خلاف لوگوں کو اصحابِ رسول سے بدظن کیا ۔۔۔۔ یہ اصلاحِ امت تھی یا فساد ⁉️

📍نبی علیہ السلام کے بارے گستخانہ الفاط ہوں یا
📍اصحاب رسول اللّٰہ ﷺ پر تنقید و بے ادبی ۔۔۔
📍 آئمہ کرام ، مفسرین محققین ، بزرگانِ دین کا مذاق اڑانا ہو یا
📍دین کے اجماعی و جمہوری عقائد و نظریات کو پامال کرنا ۔

📌 موصوف ان سب کاموں میں بہت جَری ہیں ۔۔۔۔۔۔ مرزا نے بند کمرے میں بیٹھ کر اپنی عمارت بزرگوں کے چند ایسے واقعات, جہلاء کی حرکات یا کسی کے انفرادی قول پر کھڑی کر رکھی ہے ۔۔۔۔

جبکہ ہمارے (اہلسنت) کے نزدیک کسی شخصیت کا انفرادی قول یا حرکت ہرگز حجت نہیں بن سکتے ۔۔۔۔۔
ہمارے نزدیک 1400 سال امت کا اجماع/جمہور حجت ہے ۔

🌟 یہی وہ بات ہے جو آج عام لوگوں کو سمجھانے کی ضرورت ہے 🌟

____________________
📌 چونکہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، گمراہی سوشل میڈیا ہی کے ذریعے پھیل رہی ہے ۔۔۔۔
ہمیں ضرورت اس چیز کی ہے کہ ان الحادی فتنوں کا سوشل میڈیا کے ذریعے ہی رد کیا جائے ۔

____________________

ہمارے چند مفتیانِ کرام (مفتی راشد محمود رض-وی ، مفتی مشاہد حسین، مفتی علی نواز صاحب) اس فتنے کے رد پر باقاعدہ کچھ عرصہ سے کام کر رہے ہیں اور مرزے کی ہر بے ڈھنگے اعتراض و علمی خیانتوں کا دندان شکن جواب دیا ہے ۔
اللّٰہ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے ❤️

📍چونکہ ان ویڈیو لیکچرز کو یوٹیوب سے فوراً ڈھونڈنا آسان نہیں ہوتا ۔۔۔۔ لہٰذا ہم نے ان مفتیانِ کرام کی تقریباً 800 videos کے Links کو مختلف موضوعات کے اعتبار سے ترتیب دے کر آپ کے ساتھ ایک PDF کی صورت میں SHARE کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔

📌 آپ کو جس اعتراض کا جواب چاہیے اپنے علم یا لوگوں کی اصلاح کے لیے آپ اس پر Click کریں گے تو ویڈیو Open ہو جائے گی ۔

اس PDF کو عام کیجئے 🌹🌹

📌 عنقریب یہ Links مختلف فیسبک Pages پر بھی upload کیے جائیں گے ۔۔۔۔
(جو بھائی اپنے pages پر share کرنا چاہیں وہ انباکس میں رابطہ کریں)

📌 اگر کسی کے موبائل میں links اوپن نہ ہوں تو وہ موبائل میں Adobe Acrobat PDF Reader ایپ ڈاؤنلوڈ کرے ۔

🔰 DOWNLOAD PDF VIA LINK : 🔗

https://urdumehfil.net/wp-content/uploads/2023/05/wp-1683573937807.pdf

🔰 OR WHATSAPP for PDF : 03234095802

الملاحم ~