فِىۡ سِدۡرٍ مَّخۡضُوۡدٍۙ- سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 28
sulemansubhani نے Monday، 11 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فِىۡ سِدۡرٍ مَّخۡضُوۡدٍۙ ۞
ترجمہ:
وہ بےکانٹوں کی بیریوں میں ہوں گی
الواقعہ : 28 میں فرمایا : وہ بےکانٹوں کی بیریوں میں ہوں گے۔
حضرت سلیم بن عامر (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب یہ کہتے تھے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دیہاتیوں سے اور ان کے سوالات سے نفع پہنچاتا ہے ‘ ایک دن ایک عرابی نے آ کر کہا : یا رسول اللہ ! اللہ عزوجل نے جنت کے ایک ایسے درخت کا ذکر فرمایا ہے جو ایذا پہنچانے والا ہے ‘ اور میرا گمان یہ نہیں تھا کہ جنت کا کوئی درخت جنتی کو ایذاء پہنچائے گا ‘ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا وہ کون سا درخت ہے ؟ اس نے کہا ! وہ بیری کا درخت ہے ‘ اس میں اذیت دینے والے کانٹے ہوتے ہیں ‘ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرماے : کیا اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا :
” فی سدر مخضود۔ “ (الواقعہ : 28) وہ بےکانٹوں کی بیریوں میں ہوں گے ‘ اللہ تعالیٰ ان کے کانٹوں کو کاٹ دے گا اور ہر کانٹے کی جگہ ایک پھل پیدا کردے گا ‘ ان کانٹوں میں پھل اگیں گے اور ہر پھل سے بہتر (٢٧) ذائقے نکلیں گے اور ان میں سے کسی کا رنگ دوسرے سے نہیں ملے گا۔
علامہ ذہبی نے کہا : اس حدیث کی سند صحیح ہے۔
(المستدرک ج ٢ ص ٦٧٤ طبع قدیم ‘ المستدرک رقم الحدیث : ٨٧٧٣ طبع جدید ‘ حلیۃ الاولیاء ج ٦ ص ٣٠١‘ الترغیب والترہیب للمنذری رقم الحدیث : ١١٥٥ )
القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 28