وَاَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِؕ سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 27
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِؕ ۞
ترجمہ:
اور دائیں طرف والے کیا ہی اچھے ہیں دائیں طرف والے
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اور دائیں طرف والے کیا ہی اچھے ہیں دائیں طرف والے وہ بےکانٹوں کی بیریوں میں ہوں گے۔ اور تہ بہ تہ کیلوں میں۔ اور پھیلے ہوئے لمبے سایوں میں۔ اور چھلکتے ہوئے پانی میں۔ اور بکثرت پھلوں میں۔ جو نہ کبھی ختم ہونگے نہ ان سے منع کیا جائے گا۔ اور اونچے بستروں میں۔ ہم نے ان کی بیویوں کو خصوصیت سے پیدا کیا ہے۔ ہم نے ان کو دوشیزہ بنایا۔ محبت کرنے والیاں ہم عمر۔ جو دائیں طرف والوں کے لیے ہیں۔ (الواقعہ : 38۔ 27)
جنت کی بیریوں ‘ کیلوں اور درختوں کی صفات
الواقعہ : 27 میں اصحاب الیمین کا دوبارہ ذکر فرمایا ہے ‘ اس سے مراد سابقین ہیں۔ الواقعہ : ٨۔ ٢١ میں ان کی تفسیر آچکی ہے ‘ ان کا دوبارہ ذکر ان کی شان کو ظاہر کرنے کے لیے اور اس مرتبہ کے حصول کی ترغیب کے لیے فرمایا ہے۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 27
[…] اصحاب المیمنۃ “ کی تفسیر الواقعہ : ٢٩۔ ٢٨ میں گزر چکی […]