وَّفَاكِهَةٍ كَثِيۡرَةٍۙ- سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 32
sulemansubhani نے Monday، 11 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَّفَاكِهَةٍ كَثِيۡرَةٍۙ ۞
ترجمہ:
اور بہ کثرت پھلوں میں
الواقعہ : 33۔ 32 میں فرمایا : اور بہ کثرت پھلوں میں۔ جو نہ کبھی ختم ہوں گے ‘ نہ ان سے منع کیا جائے گا۔
یعنی وہ پھل اس طرح کم مقدار اور کم تعداد میں نہیں ہوں گے جس طرح دنیا میں ہوتیھ تھے اور کسی وقت میں بھی وہ پھل منقطع نہیں ہوں گے ‘ جس طرح دنیا میں گرمیوں کے پھل سردیوں میں نہیں ہوتے اور سردیوں کے پھل گرمیوں میں نہیں ہوتے ‘ دنیا میں بعض اوقات پھلوں کے حصول سے درختوں کے لگے ہوئے کانٹے مانع ہوتے ہیں ‘ بعض اوقات باغ کی چاردیواری مانع ہوتی ہے ‘ بعض دفعہ حفاظت کے چوکیدار مانع ہوتے ہیں ‘ بعض اوقات وہ پھل اس قدر مہنگے ہوتے ہیں کہ انسان کی قوت خرید سے باہر ہوتے ہیں ‘ بعض اوقات انسان کی بیماریاں بعض پھلوں کے کھانے سے مانع ہوتی ہیں ‘ جنت میں کسی بھی وقت کسی بھی پھل کو کھانے سے کوئی چیز مانع نہیں ہوگی۔
القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 32