أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَّ فُرُشٍ مَّرۡفُوۡعَةٍؕ ۞

ترجمہ:

اور اونچے بستروں میں

الواقعہ : 34 میں فرمایا : اور اونچے بستروں میں۔

حضرت ابو سعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ” وفرش مرفوعۃ۔ “ ( الواقعہ : 34) کی تفسیر میں فرمایا : ان بستروں کی اونچائی اتنی ہوگی جتنی زمین سے آسمان تک کی اونچائی ہے اور وہ پانچ سو سال کی مسافت ہے۔

اہل جنت کی بیویوں کی صفات

ایک قول یہ ہے کہ اس آیت میں بستروں سے مراد اہل جنت کی بیویاں ہیں ‘ کیونکہ وہ بستران بیویوں کا محل ہوگا اور اس آیت کا معنی ہے کہ حسن و جمال اور فضل و کمال میں ان بیویوں کا مرتبہ بہت بلند ہوگا۔

القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 34