ثُمَّ اِنَّكُمۡ اَيُّهَا الضَّآلُّوۡنَ الۡمُكَذِّبُوۡنَۙ – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 51
sulemansubhani نے Tuesday، 12 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ثُمَّ اِنَّكُمۡ اَيُّهَا الضَّآلُّوۡنَ الۡمُكَذِّبُوۡنَۙ ۞
ترجمہ:
پھر بیشک تم اے گمراہو جھٹلانے والو
الواقعہ ١٥ میں فرمایا : پھر بیشک تم اے گمراہو جھٹلانے والو !۔
گمراہو سے مراد ہے : راہ ہدایت سے بھنکنے والو اور توحید کے بجائے شرک کا اعتقاد رکھنے والو ! اور جھٹلانے والو سے مراد ہے : قیامت کے دن دوبارہ زندہ کیے جانے کی تکذیب کرنے والو !۔
القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 51