هٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ الدِّيۡنِؕ – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 56
sulemansubhani نے Tuesday، 12 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
هٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ الدِّيۡنِؕ ۞
ترجمہ:
یہ قیامت کے دن ان کے لیے ضیافت ہے
الواقعہ 56 میں فرمایا : یہ قیامت کے دن ان کے لیے ضیافت ہے۔
اس آیت میں ” نزل “ کا لفظ ہے ‘ اس کا معنی ہے : مہمان کو کھلانے کے لیے جو خصوصی کھانا تیار کیا جاتا ہے ‘ سو جو کفار اور مشرکین قیامت کے منکرین ہیں ان کی مہمانی کے لیے یہ کھانے اور پینے کی چیزیں تیار کی ہیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 56