وَثُلَّةٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ- سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 40
sulemansubhani نے Tuesday، 12 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَثُلَّةٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ ۞
ترجمہ:
اور ایک بڑا گروہ بعد کے لوگوں میں سے ہوگا
الواقعہ : 40 میں فرمایا : اور ایک بڑا گروہ بعد کے لوگوں میں سے ہوگا۔
حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : یہ دونوں گروہ اس امت میں سے ہوں گے ‘ اس امت میں سے متقدین کا بھی ایک بڑا گروہ دائیں طرف والوں میں سے ہوگا اور اس امت کے متاخرین میں سے بھی ایک بڑا گروہ دائیں طرف والوں میں سے ہوگا۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ دونوں بڑے گروہ میری امت میں سے ہوں گے۔ (الکامل لابن عدی ج ١ ص ٧٨٣‘ مجمع الزوائد ج ١ ص ٩١١)