أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَّظِلٍّ مِّنۡ يَّحۡمُوۡمٍۙ ۞

ترجمہ:

اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں ہوں گے

الواقعہ : 43 میں فرمایا : اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں ہوں گے۔

وہ گرم ہوا کی شدت یا دوزخ کی آگ کی تبش سے سائے کی طرف دوڑیں گے ‘ جیسے دنیا میں انسان دھوپ کی تپش سے گھبرا کر سائے کی طرف جاتا ہے اور دوزخیوں کا سایہ سیاہ دھو واں ہوگا ‘ اس آیت میں ” یحموم “ کا لفظ ہے ‘ لغت میں ” یحموم “ کا معنی ہے : شدید سیاہ ‘ ایک قول یہ ہے کہ یہ لفظ ” حمم “ سے بنا ہیئ ‘ اس کا معنی ہے : کوئلہ۔ ضحاک نے کہا : دوزخ کی آگ سیاہ ہے ‘ اس کے رہنے والے سیاہ ہیں اور اس کی ہر چیز سخت سیاہ ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 43