أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَفَرَءَيۡتُمُ الۡمَآءَ الَّذِىۡ تَشۡرَبُوۡنَؕ ۞

ترجمہ:

بھلا بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو

میٹھا پانی فراہم کرنے کی نعمت

الواقعہ 69۔ 68 میں فرمایا : بھلا بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو۔ کیا تم نے اس کو بادل سے نازل کیا ہے یا ہم نازل کرنے والے ہیں۔

تم جس پانی کو پی کر اپنی پیاس بجھاتے ہو اور زندگی حاصل کرتے ہو ‘ اس کے حصول کے متعلق بتاؤ‘ اس پانی کو مہیا کرنے والا کون ہے ! اس سے پہلی آیتوں میں غذا کی نعمت کا ذکر کیا گیا تھا اور اب پانی کی نعمت کا ذکر فرمایا ہے ‘ کیونکہ انسان کی عادت یہ ہے کہ پہلے کوئی چیز کھاتا ہے اس کے بعد کسی مشروب کو پیتا ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 68