بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 67
sulemansubhani نے Friday، 15 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ ۞
ترجمہ:
بلکہ ہم تو محروم ہوگئے
” محرومون “ کے معانی
الواقعہ 67۔ 65 میں فرمایا : اگر ہم چاہیں تو اس کو بالکل چورا چورا کردیں پھر تم باتیں بناتے رہ جاؤ۔ کہ ہم پر تاوان پڑگیا۔ بلکہ ہم تو محروم ہوگئے۔
الواقعہ : 67 میں ” محرومون “ کا لفظ ہے ‘ یعنی ہم نے کاشت کاری سے جس نفع کی امید رکھی تھی وہ ہم کو حاصل نہ ہوسکا ‘ اور محروم کا لفظ مرزوق کی ضد ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 67