لَوۡ نَشَآءُ لَجَـعَلۡنٰهُ حُطَامًا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُوۡنَ – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 65
sulemansubhani نے Friday، 15 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لَوۡ نَشَآءُ لَجَـعَلۡنٰهُ حُطَامًا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اگر ہم چاہیں تو اس کو بالکل چورا چورا کردیں پھر تم باتیں بناتے رہ جاؤ
” حطام ‘ تفکھون کے معانی
الواقعہ 67۔ 65 میں فرمایا : اگر ہم چاہیں تو اس کو بالکل چورا چورا کردیں پھر تم باتیں بناتے رہ جاؤ۔ کہ ہم پر تاوان پڑگیا۔ بلکہ ہم تو محروم ہوگئے۔
الواقعہ : 65 میں ” حطاما “ کا لفظ ہے ‘ اس کا معنی ہے : گھاس سوکھ کر چوراچورا ہوجائے اور وہ کسی فائدہ کی نہ رہے ‘ نیز اس آیت میں ” تفکھون “ کا لفظ ہے ‘ ” تفکھون “ کا معنی ہے ‘ تم تعجب کرتے رہ جاؤیا اس کا معنی ہے : تم ندامت سے افسوس کرتے رہ جاؤ۔ (مختار الصحاح ص ٠٠٣)
القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 65