أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَنَحۡنُ اَقۡرَبُ اِلَيۡهِ مِنۡكُمۡ وَلٰـكِنۡ لَّا تُبۡصِرُوۡنَ ۞

ترجمہ:

اور ہم ان ( مرنے والے) کی یہ نسبت تم سے بہت قریب ہوتے ہیں لیکن تم دیکھ نہیں سکتے

الواقعہ : 87۔ 85 میں فرمایا : اور ہم ان ( مرنے والے) کی یہ نسبت تم سے بہت قریب ہوتے ہیں لیکن تم دیکھ نہیں سکتے۔ پس اگر تم کسی کے زیر فرمان نہیں ہو۔ تو تم اس روح کو لوٹاتے کیوں نہیں ‘ اگر تم سچے ہو۔

یہ تین آیتیں پہلی دو آیتوں سے مربوط ہیں ‘ یعنی ہم اپنے علم اور اپنی قدرت کے لحاظ سے تم سے بہت زیادہ قریب ہیں۔

ایک قول یہ ہے کہ جو فرشتے تمہاری روح قبض کرتے ہیں وہ اس مرنے والے سے تمہاری بہ نسبت زیادہ قریب ہوتے ہیں لیکن تم ان فرشتوں کو دیکھ نہیں سکتے۔

القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 85