لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِۚ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُۚ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ – سورۃ نمبر 57 الحديد آیت نمبر 2
sulemansubhani نے Sunday، 17 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِۚ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُۚ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ ۞
ترجمہ:
آسمانوں اور زمینوں میں اسی کی حکومت ہے ‘ وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
اللہ تعالیٰ کسی کا محتاج نہیں ہے اور سب اسی کے محتاج ہیں
الحدید : ٢ میں فرمایا : آسمانوں اور زمینوں میں اسی کی حکومت ہے ‘ وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
اللہ تعالیٰ برحق حاکم ہے وہ اپنے ذات اور صفات میں ہر چیز سے مستغنی ہے اور اس کے ماسوا ہر چیز اپنی ذات اور صفات میں اس کی طرف محتاج ہے۔
وہ اپنی ذات اور صفات میں ہر چیز سے مستغنی ہے کیونکہ وہ واجب الوجود اور قدیم ہے ‘ اگر وہ کسی کا محتاج ہوتا تو مکمل اور حادث ہوتا ‘ واجب اور قدیم نہ ہوتا اور اس کے ماسوا ہر چیز اپنی ذات اور صفات میں اس کی محتاج ہے کیونکہ اس کے ماسوا ہر چیز ممکن اور حادث ہے ‘ اور ممکن اور حادث کو وہی بلاواسطہ وجود میں لاسکتا ہے ‘ جو کود ممکن اور حادث نہ ہو بلکہ واجب اور قدیم ہو اور اللہ تعالٰ کے سوا اور کوئی واجب اور قدیم نہیں ہے ‘ اس لیے ہر چیز اس کی طرف محتاج ہے۔
وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے ‘ یعنی دنیا میں لوگوں کو مارتا ہے اور قیامت کے بعد سب کو حشر اور حساب و کتاب کے لیے زندہ کرے گا اور اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ دنیا والوں کی موت اور حیات پر وہی قادر ہے ‘ اس لیے وہی ہر چیز پر قادر ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 57 الحديد آیت نمبر 2