أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ


يُوۡلِجُ الَّيۡلَ فِى النَّهَارِ وَيُوۡلِجُ النَّهَارَ فِى الَّيۡلِ‌ؕ وَهُوَ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ۞


ترجمہ:
وہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور وہ سینوں کی باتوں کو خوب جاننے والا ہے

اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے حشر ونشر پر دلیل قائم کی ہے۔

الحدید : ٦ میں فرمایا : وہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور وہ سینوں کی باتوں کو خوب جاننے والا ہے۔

جو ذات ایسی وسیع قدرت اور ایسے علم محیط کی مالک ہے ‘ وہی اس چیز کی مستحق ہے کہ اس کی عبادت کی جائے ‘ اس کی آیت کی مکمل تفسیر آل عمران : ۲۷ میں گزر چکی ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 57 الحديد آیت نمبر 6