اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ يُحۡىِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَاؕ قَدۡ بَيَّنَّا لَكُمُ الۡاٰيٰتِ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ سورۃ نمبر 57 الحديد آیت نمبر 17
sulemansubhani نے Tuesday، 19 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ يُحۡىِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَاؕ قَدۡ بَيَّنَّا لَكُمُ الۡاٰيٰتِ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ ۞
ترجمہ:
یاد رکھو ! اللہ ہی زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد زندہ فرماتا ہے ‘ بیشک ہم تمہارے لئے نشانیاں بیان کرچکے ہیں تاکہ تم سمجھو
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : یاد رکھو ! اللہ ہی زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد زندہ فرماتا ہے۔ بیشک ہم تمہارے لئے نشانیاں بیان کرچکے ہیں تاکہ تم تمجھو۔ بیشک صدقہ کرنے والے مرد اور صدقہ کرنے والی عورتیں اور جنہوں نے اللہ کو قرض حسن دیا ان کی نیکیوں کو بڑھایا جائے گا اور ان کے لئے عزت والا اجر ہے۔ اور جو لوگ اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ‘ وہی اپنے رب کے پاس صدیق اور شہید ہیں ‘ ان کے لئے ان کا اجر ہے اور ان کا نور ہے اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کی تکذیب کی وہی دوزخ والے ہیں۔ (الحدید : ١٩۔ ١٧)
خضوع اور خشوع کی ترغیب
الحدید : ١٧ میں مردہ دلوں کو مردہ زمین کے ساتھ تشبیہ دی ہے جس طرح مردہ زمین بارش سے زندہ ہوجاتی ہے ‘ اسی طرح جو دل کفر اور معصیت پر اصرار کرنے کی وجہ سے مردہ ہوچکے ہیں وہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے ‘ اس کا ذکر کرنے ‘ اعمال صالحہ اور توبہ اور استغفار سے زندہ ہوجاتے ہیں ‘ اس آیت میں اللہ سے ڈرنے اور خضوع اور خشوع کی ترغیب دی گئی ہے اور مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرنے پر تنبیہ کی گئی ہے۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 57 الحديد آیت نمبر 17