يَوۡمَ تَرَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِ يَسۡعٰى نُوۡرُهُمۡ بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَبِاَيۡمَانِهِمۡ بُشۡرٰٮكُمُ الۡيَوۡمَ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاؕ ذٰلِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُۚ – سورۃ نمبر 57 الحديد آیت نمبر 12
sulemansubhani نے Tuesday، 19 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يَوۡمَ تَرَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِ يَسۡعٰى نُوۡرُهُمۡ بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَبِاَيۡمَانِهِمۡ بُشۡرٰٮكُمُ الۡيَوۡمَ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاؕ ذٰلِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُۚ ۞
ترجمہ:
جس دن آپ ایمان وکالے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو دیکھیں گے کہ ان کا نور ان کے آگے اور ان کی دائیں طرف دوڑ رہا ہوگا (ان سے کہا جائے گا :) آج تمہیں ان جنتوں کی بشارت ہے جن کے نیچے سے دریا بہ رہے ہیں (تم ان میں) ہمیشہ رہنے والے ہو ‘ یہی بہت بڑی کامیابی ہے
قیامت کے دن مومنوں کے نور کی مختلف مقدار
الحدید : ١٢ میں فرمایا : جس دن آپ ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو دیکھیں گے کہ ان کا نور ان کے آگے اور ان کی دائیں طرف دوڑ رہا ہوگا۔
قتادہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سے یہ ذکر کیا گیا ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے تھے کہ بعض مومنوں کا نور اس قدر ہوگا کہ اس سے مدینہ سے عدن تک روشن ہوجائے گا اور بعض مومنوں کے نور سے صرف ان کے قدموں کی جگہ روشن ہوگی۔
(جامع البیان رقم الحدیث : ٢٦٠٢٤ )
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے فرمایا : مومنوں کو ان کے نیک اعمال کے حساب سے نور دیا جائے گا ‘ بعض کا نور کھجور کے درخت جتنا ہوگا ‘ بعض کا نور مرد کی قامت کے برابر ہوگا ‘ کم سے کم نور انسان کے انگوٹھے کے برابر ہوگا۔
(جامع البیان رقم الحدیث : ٢٦٠٢٥ )
القرآن – سورۃ نمبر 57 الحديد آیت نمبر 12