اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمۡ عَذَابًا شَدِيۡدًا ؕ اِنَّهُمۡ سَآءَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ- سورۃ نمبر 58 المجادلة آیت نمبر 15
sulemansubhani نے Friday، 22 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمۡ عَذَابًا شَدِيۡدًا ؕ اِنَّهُمۡ سَآءَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اللہ نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے، بیشک وہ بہت برے کام کیا کرتے تھے
منافقین کے کرتوت اور ان کی سزا
المجادلہ : ١٥ میں فرمایا : اللہ نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے، بیشک وہ بہت برے کام کیا کرتے تھے۔
ان کیلئے دنیا میں ذلت اور رسوائی کا عذاب ہے، کیونکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دنیا میں ان کے نفاق کا پردہ چاک کردیا اور آخرت میں منافقین دوزخ کے سب سے نچلے طبقہ میں ہوں گے اور ان کے برے کام یہ تھے کہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مسلمانوں کے متعلق سازشیں کرتے تھے اور وہ نفاق کے عادی ہوچکے تھے اور باز نہیں آتے تھے۔
القرآن – سورۃ نمبر 58 المجادلة آیت نمبر 15
[…] تفسیر […]