اِتَّخَذُوۡۤا اَيۡمَانَهُمۡ جُنَّةً فَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ فَلَهُمۡ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ – سورۃ نمبر 58 المجادلة آیت نمبر 16
sulemansubhani نے Friday، 22 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِتَّخَذُوۡۤا اَيۡمَانَهُمۡ جُنَّةً فَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ فَلَهُمۡ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ ۞
ترجمہ:
انہوں نے اپنی (جھوٹی) قسموں کو ڈھال بنا لیا، پھر لوگوں کو اللہ کے راستہ سے روکا سو ان کے لئے سخت ذلت والا عذاب ہے
المجادلہ : ١٦ میں فرمایا : انہوں نے اپنی جھوٹی قسموں کو ڈھال بنا لیا، پھر لوگوں کو اللہ کے راستہ سے روکا، ان کے لئے سخت ذلت والا عذاب ہے۔
منافقین مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرتے تھے اور اپنی سازشوں کو چھپانے کے لئے جھوٹی قسمیں کھاتے تھے اور جب وہ نفاق کو چھپانے کی وجہ سیق تلکئے جانے سے بچ گئے تو انہوں نے لوگوں کو اسلام لانے سے روکنا شروع کردیا، وہ اسلام کے خلاف لوگوں کے دلوں میں شکوک و شبہات پیدا کرتے تاکہ وہ اسلام نہ لاسکیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 58 المجادلة آیت نمبر 16