أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

يَوۡمَ يَبۡعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِيۡعًا فَيُنَبِّئُهُمۡ بِمَا عَمِلُوۡا‌ ؕ اَحۡصٰٮهُ اللّٰهُ وَنَسُوۡهُ‌ ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ ۞

ترجمہ:

جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا ‘ پھر انہیں ان کے کئے ہوئے کاموں کی خبر دے گا جن کاموں کو اللہ نے محفوظ فرما لیا ہے اور وہ ان کو بھول چکے ہیں اور اللہ ہر چیز پر نگاہ رکھنے والا ہے ؏

المجادلہ : ٦ میں فرمایا : جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا ‘ پھر انہیں ان کے کئے ہوئے کاموں کی خبر دے گا ‘ جن کاموں کو اللہ نے محفوظ فرما لیا ہے اور وہ ان کو بھول چکے ہیں اور اللہ ہر چیز پر نگاہ رکھنے والا ہے۔

اللہ تعالیٰ ان کو رسوا کرنے کے لئے سب کے سامنے قیامت کے دن ان کے کفر اور فسق کو بیان کرے گا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے تمام کاموں کو محفوظ کرلیا ہے۔ ان کے کاموں کی مقدار اور ان کے کفر اور نفاق کو اور جس جگہ پر اور جس زمانہ میں انہوں نے وہ برے اعمال کئے تھے ‘ کیونکہ اللہ تعالیٰ ہر ہر بات اور ہر ہر کام کو جاننے والا ہے اور کفار اور منافقین اپنے کرتوتوں کو بھول چکے ہیں ‘ کیونکہ وہ ان کاموں کو بہت معمولی اور ناقابل شمار اور نالائق التفات سمجھتے تھے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو دیکھنے والا ہے اور اس سے کوئی چیز مخفی نہیں ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 58 المجادلة آیت نمبر 6