ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ شَآقُّوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ ۚ وَمَنۡ يُّشَآقِّ اللّٰهَ فَاِنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ – سورۃ نمبر 59 الحشر آیت نمبر 4
sulemansubhani نے Saturday، 23 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ شَآقُّوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ ۚ وَمَنۡ يُّشَآقِّ اللّٰهَ فَاِنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ ۞
ترجمہ:
اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اللہ کی اور اس کے رسول کی مخالفت کی اور جو اللہ کی مخالفت کرے تو بیشک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے
الحشر : ٤ میں فرمایا : اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی۔
اس پر یہ اعتراض ہے کہ پھر جو شخص بھی اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرے اس کو جلا وطن کرنا چاہیے حالانکہ ہر شخص کو یہ سزا نہیں دی جاتی، اس کا جواب یہ ہے کہ اس آیت میں صرف بنو نضیر کی یہ سزا بیان کی گئی ہے، ہر شخص کی سزا کا قاعدہ کلیہ نہیں بیان کیا گیا۔
القرآن – سورۃ نمبر 59 الحشر آیت نمبر 4