سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ سورۃ نمبر 59 الحشر آیت نمبر 1
sulemansubhani نے Saturday، 23 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ ۞
ترجمہ:
آسمانوں کی ہر چیز اور زمینوں کی ہر چیز نے اللہ ہی کے لئے تسبیح کی اور وہ بہت غالب، نہایت حکمت والا ہے
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : آسمانوں کی ہر چیز اور زمینوں کی ہر چیز نے اللہ ہی کے لئے تسبیح کی اور وہ بہت غالب، نہایت حکمت والا ہے۔ وہی ہے جس نے اہل کتاب میں سے کافروں کو پہلی بار جلا وطن کرنے کے لئے ان کو ان کے گھروں سے نکالا، تمہیں ان کے نکلنے کا گمان (تک) نہ تھا، اور وہ اس گھمنڈ میں تھے کہ ان کے قلعے ان کو اللہ (کے عذاب) سے بچا لیں گے، پس ان پر اللہ کا عذاب ایسی جگہ سے آیا جہاں سے ان کو گمان بھی نہ تھا اور اللہ نے ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا، وہ اپنے گھروں کو اپنے ہاتھوں سے منہدم کر رہے تھے اور مسلمانوں کے ہاتھوں سے بھی، سو اے آنکھوں والو ! عبرت حاصل کرو۔ (الحشر : ٢-١)
تبیان القرآن سورۃ نمبر 59 الحشر آیت نمبر 1