لَنۡ تُغۡنِىَ عَنۡهُمۡ اَمۡوَالُهُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ شَيۡـئًـا ؕ اُولٰٓئِكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ ؕ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ سورۃ نمبر 58 المجادلة آیت نمبر 17
sulemansubhani نے Saturday، 23 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لَنۡ تُغۡنِىَ عَنۡهُمۡ اَمۡوَالُهُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ شَيۡـئًـا ؕ اُولٰٓئِكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ ؕ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ ۞
ترجمہ:
ان کے اموال اور ان کی اولاد ان کو اللہ کے عذاب سے ہرگز نہیں بچا سکتے، یہ دوزخی ہیں اسی میں ہمیشہ رہیں گے
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ان کے اموال اور ان کی اولاد ان کو اللہ کے عذاب سے ہرگز نہیں بچا سکتے، یہ دوزخی ہیں، یہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا تو یہ اس کے سامنے ھی اسی طرح قسمیں کھائیں گے جس طرح تمہارے سامنے قسمیں کھا ریع ہیں اور ان کا یہ گمان ہوگا کہ وہ کسی (ٹھوس) دلیل پر ہیں، سنو ! بیشک وہی جھوٹے ہیں۔ شیطان ان پر غالب آگیا تو اس نے اللہ کا ذکر ان سے بھلا دیا، وہ شیطان کا گروہ ہیں، سنوچ بیشک شیطان کا گروہ ہی نقصان اٹھانے والا ہے۔ (المجادلہ :17-19)
منافقین کی مذمت
مقاتل نے کہا کہ منافقین یہ کہتے تھے کہ (سیدنا) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ کہتے ہیں کہ قیامت کے دن ان کی مدد کی جائے گی، اگر ایسا ہوا پھر تو ہم بہت ہی بدبخت نکلے، پس اللہ کی قسم ! ہمارے اموال اور ہماری اولاد سے قیامت کے دن ہماری بھی مدد کی جائے گی، اللہ تعالیٰ نے ان کے رد میں یہ آیت نازل فرمائی ہے ان کے اموال اور ان کی اولاد ان کو اللہ کے عذاب سے ہرگز نہیں بچا سکتے، یہ دوزخی ہیں یہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 58 المجادلة آیت نمبر 17