فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَاۤ اَنَّهُمَا فِى النَّارِ خَالِدَيۡنِ فِيۡهَا ؕ وَذٰ لِكَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِيۡن سورۃ نمبر 59 الحشر آیت نمبر 17
sulemansubhani نے Monday، 25 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَاۤ اَنَّهُمَا فِى النَّارِ خَالِدَيۡنِ فِيۡهَا ؕ وَذٰ لِكَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِيۡن ۞
ترجمہ:
سو ان دونوں کا انجام ہمیشہ دوزخ میں رہنا ہے اور ظالموں کی یہی سزا ہے ؏
تفسیر:
الحشر : ١٧ میں فرمایا : سو ان دونوں کا انجام ہمیشہ دوزخ میں رہنا ہے اور یہی ظالموں کی سزا ہے۔ مقاتل نے کہا، یہی منافقوں اور یہودیوں کی سزا ہے جیسے شیطان کو سزا دی گئی اور اس انسان کو جس نے شیطان کے بہکاوے میں آ کر کفر کیا۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 59 الحشر آیت نمبر 17