لَوۡ اَنۡزَلۡنَا هٰذَا الۡقُرۡاٰنَ عَلٰى جَبَلٍ لَّرَاَيۡتَهٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنۡ خَشۡيَةِ اللّٰهِؕ وَتِلۡكَ الۡاَمۡثَالُ نَضۡرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَتَفَكَّرُوۡنَ سورۃ نمبر 59 الحشر آیت نمبر 21
sulemansubhani نے Monday، 25 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لَوۡ اَنۡزَلۡنَا هٰذَا الۡقُرۡاٰنَ عَلٰى جَبَلٍ لَّرَاَيۡتَهٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنۡ خَشۡيَةِ اللّٰهِؕ وَتِلۡكَ الۡاَمۡثَالُ نَضۡرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَتَفَكَّرُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو (اے مخاطب ! ) تو ضرور اس کو (اللہ کے لئے) جھکتا ہوا اور اللہ کے خوف سے پھٹتا ہوا دیکھتا، ہم ان مثالوں کو لوگوں کے لئے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اگر ہم اس قرآن کو کس پہاڑ پر نازل کرتے تو (اے مخاطب ! ) تو ضرور اس کو (اللہ کے لئے) جھکتا ہوا اور لال ہ کے خوف سے پھٹتا ہوا دیکھتا، ہم ان مثالوں کو لوگوں کے لئے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں۔ وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے، وہ ہر غیب اور ہر شہادت (باطن و ظاہر) کا جاننے والا ہے، وہ نہایت رحم فرمانے والا بہت مہربان ہے۔ وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے، وہ بادشاہ ہے، بہت پاک، ہر نقص سے سالم، امام دینے والا، نگہبان، بہت غالب، نہایت عظمت والا، سب سے بڑا، مشرکین اس کے متعلق جو کچھ کہتے ہیں وہ اس سے پاک ہے۔ وہی اللہ ہے، خالق، موجد، صورت بنانے والا، تمام اچھے نام اسی کے ہیں، آسمانوں اور زمینوں کی تمام چیزیں اسی کی تسبیح کرتی ہیں اور وہ بہت غالب، بےحد حکمت والا ہے۔ (الحشر : ٢٤-٢١ )
قرآن مجید کی عظمت
مئومنوں سے خطاب کرنے کے بعد اب اللہ تعالیٰ قرآن مجید کی عظمت بیان فرما رہا ہے کہ اگر پہاڑ میں تمہاری طرح عقل رکھ دی جاتی، پھر اس پر قرآن کریم نازل کیا جاتا تو وہ خشوع سے اللہ کے لئے جھک جاتا اور خوف الٰہی سے پھٹ جاتا، اور اس مثال کے بیان سے یہ غرض ہے کہ کفار کے دلوں کی سختی پر متنبہ کیا جائے اور ان کی طبیعت کے جمود کی طرف متوجہ کیا جائے۔ قرآن مجید میں ہے :
(البقرہ : ٧٤) پھر اس کے بعد تمہارے دل سخت ہوگئے پس وہ پتھروں کی طرح بلکہ ان سے بھی زیادہ سخت ہیں۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 59 الحشر آیت نمبر 21