وَلَا تَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ نَسُوا اللّٰهَ فَاَنۡسٰٮهُمۡ اَنۡفُسَهُمۡؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ – سورۃ نمبر 59 الحشر آیت نمبر 19
sulemansubhani نے Monday، 25 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَلَا تَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ نَسُوا اللّٰهَ فَاَنۡسٰٮهُمۡ اَنۡفُسَهُمۡؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے بھی انہیں اپنی جانوں سے بھلا دیا، یہی لوگ فاسق ہیں.
الحشر : ١٩ میں فرمایا : اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا۔ الایۃ
اس آیت کے دو محمل ہیں :
(١) جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے احکام کو بھلا دیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنے معاملات میں بھی بھولنے والا بنادیا، حتیٰ کہ انہوں نے ان کاموں کی کوشش نہیں کی، جن سے ان کو فائدہ ہوتا۔
(٢) ان کو یہ بھلا دیا کہ قیامت کے دن ان کو کیسی ہولناکیوں کا سامنا ہوگا، پھر فرمایا : یہی لوگ فاسق ہیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 59 الحشر آیت نمبر 19