أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

لَقَدۡ كَانَ لَـكُمۡ فِيۡهِمۡ اُسۡوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنۡ كَانَ يَرۡجُوا اللّٰهَ وَالۡيَوۡمَ الۡاٰخِرَ‌ ؕ وَمَنۡ يَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡغَنِىُّ الۡحَمِيۡدُ  ۞

ترجمہ:

بیشک تمہارے لئے ان میں اچھا نمونہ ہے (خصوصاً ) ان کے لئے جو اللہ سے (ملاقات کی) امید رکھتے ہوں اور روز آخرت سے، اور جس نے ان (کافروں) کو دوست بنایا تو بیشک اللہ ہی بےنیاز اور لائق حمد ہے ؏

الممتحنہ : ٦ میں فرمایا : بیشک تمہارے لئے ان میں اچھا نمونہ ہے (خصوصاً ) ان کے لئے جو اللہ سے (ملاقات کی) ایمد رکھتے ہوں اور روز آخرت سی اور جس نے ان (کافروں) کو دوست بنایا تو بیشک اللہ ہی بےنیاز اور لائق حمد ہے۔

یعنی اللہ تعالیٰ اپنے دشمنوں کی مخالفت سے بےنیاز ہے اور اللہ کے اولایء اس کی حمد کرتے ہیں۔

القرآن – سورۃ نمبر 60 الممتحنة آیت نمبر 6