اِتَّخَذُوۡۤا اَيۡمَانَهُمۡ جُنَّةً فَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِؕ اِنَّهُمۡ سَآءَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ- سورۃ نمبر 63 المنافقون آیت نمبر 2
sulemansubhani نے Thursday، 28 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِتَّخَذُوۡۤا اَيۡمَانَهُمۡ جُنَّةً فَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِؕ اِنَّهُمۡ سَآءَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ ۞
ترجمہ:
انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا لیا پس اللہ کے راستے سے (لوگوں کو) روکا، بیشک یہ بہت برا کام کر رہے ہیں۔
المنافقون : ٢ میں فرمایا، انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنالیا۔
عبداللہ بن ابی نے کہا تھا : ان لوگوں پر خرچ نہ کرو جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ہیں حتیٰ کہ یہ لوگ منتشر ہوجائیں اور اس نے کہا تھا : اگر (اب) ہم مدینہ واپس گئے تو ضرور عزت والا، ذلت والے کو وہاں سے نکال دے گا اور جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے پوچھا : کیا تم نے یہ کہا تھا ؟ تو انہوں نے جھوٹی قسمیں کھا لیں کہ ہم نے یہ نہیں کہا تھا اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا : انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا لیا اور فرمایا : اور اللہ کے راستہ سے روکا، یعنی انہوں نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے اور اس کے رسول کی اطاعت سے اپنے نفسوں کو روکا اور اعراض کیا اور فرمایا : بیشک یہ بہت برا کام کر رہے ہیں۔ یعنی انہوں نے ایمان لانے پر کفر کو ترجیح دی اور ان کے دلوں میں جو مسلمانوں کے خلاف بغض تھا اس کو چھپایا۔
القرآن – سورۃ نمبر 63 المنافقون آیت نمبر 2