خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِالۡحَـقِّ وَصَوَّرَكُمۡ فَاَحۡسَنَ صُوَرَكُمۡۚ وَاِلَيۡهِ الۡمَصِيۡرُ – سورۃ نمبر 64 التغابن آیت نمبر 3
sulemansubhani نے Friday، 29 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِالۡحَـقِّ وَصَوَّرَكُمۡ فَاَحۡسَنَ صُوَرَكُمۡۚ وَاِلَيۡهِ الۡمَصِيۡرُ ۞
ترجمہ:
اس نے آسمانوں اور زمینوں کو حق کے ساتھ پیدا کیا اور تمہاری صورتیں بنائیں تو بہت حسین صورتیں بنائیں اور سای کی طرف لوٹنا ہے۔
انسان کی صورت سب سے حسین ہے
التغابن : ٣ میں فرمایا : اور تمہاری صورتیں بنائیں تو حسین صورتیں بنائیں۔
مقاتل نے کہا، اس کا معنی ہے : اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کو پیدا کیا اور اس کو اپنی صورت پر پیدا کیا۔ (صحیح مسلم رقم الحدیث : ٢٨٤١) اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے اپنے رب عزوجل کو حسین صورت میں دیکھا۔ (سنن ترمذی رقم الحدیث : ٣٢٣٣) خلاصہ یہ ہے کہ ضحرت آدم (علیہ السلام) کی حسین صورت ہے اور ان کی اولاد بھی ان کی صورت پر ہے۔
لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم۔ (التین : ٤) بیشک ہم نے انسان کو سب سے حسین صورت پیدا کیا۔
سب حیوان سر جھکا کر چلتے ہیں اور انس سر اٹھ اکر چلات یہ، سب حیوان اپنا منہ کھانے تک لے جاتے ہیں اور انسان کھانا اپنے منہ تک لے جاتا ہے۔ یہ عزت اور سرفرازی صرف انسان کو حاصل ہے، سب حیوانوں کی کمر جھکی ہوئی ہے اور انسان کی کمر سیدھی ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 64 التغابن آیت نمبر 3