وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ تَعَالَوۡا يَسۡتَغۡفِرۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ لَـوَّوۡا رُءُوۡسَهُمۡ وَرَاَيۡتَهُمۡ يَصُدُّوۡنَ وَهُمۡ مُّسۡتَكۡبِرُوۡنَ – سورۃ نمبر 63 المنافقون آیت نمبر 5
sulemansubhani نے Friday، 29 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ تَعَالَوۡا يَسۡتَغۡفِرۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ لَـوَّوۡا رُءُوۡسَهُمۡ وَرَاَيۡتَهُمۡ يَصُدُّوۡنَ وَهُمۡ مُّسۡتَكۡبِرُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور جب ان سے کہا جاتا ہے : آئو رسول اللہ تمہارے لئے مغفرت طلب کریں تو یہ اپنے سر مٹکاتے ہیں اور آپ دکھیں گے کہ یہ تکبر سے اپنے آپ کو روکتے ہیں۔
منفاقین کا طلب مغفرت سے انکار کرنا
المنفاقون : ٥ میں فرمایا : اور جب ان سے کہا جاتا ہے : آئو ! رسول اللہ تمہارے لئے مغفرت طلب کریں تو یہ سر مٹکاتے ہیں اور آپ دیکھیں گے کہ یہ تکبر سے اپنے آپ کو روکتے ہیں۔
جب قرآن مجید نے منافقین کے کرتوت بیان کئے تو مسلمانوں کے قبائل ان کے پاس گئے اور کہا : تم پر افسوس ہے تم نے نفاق کر کے اپنے آپ کو روسا اور ہلاک کردیا پس تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس چلو اور نفاق پر توبہ کرو اور آپ سے سوال کرو کہ آپ ہمارے لئے اللہ سے مغفرت طلب کریں تو انہوں نے سر ہلایا اور انکار کیا اور توبہ کرنے سے بےرغبتی کا اظہار کیا۔ (زاد المسیرج ٨ ص ٢٧٦، مکتب اسلامی، بیروت، ١٤٠٧ ھ)
القرآن – سورۃ نمبر 63 المنافقون آیت نمبر 5