فضائل بیان کرنے کی ترتیب
مولا علی رضی اللہ کی فضیلت میں سب اپنی پسندیدہ روایت نقل کریں۔
میر پسندیدہ وہ روایت وہ ہے جسکو نبی کریم نے مولا علی کی فضیلت بطور خاص روایت کی ہے:
حدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا عبد الوهاب بن عبد المجيد ، حدثنا خالد الحذاء ، عن ابي قلابة ، عن انس بن مالك ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:” ارحم امتي بامتي ابو بكر، واشدهم في دين الله عمر، واصدقهم حياء عثمان، واقضاهم علي بن ابي طالب، واقرؤهم لكتاب الله ابي بن كعب، واعلمهم بالحلال والحرام معاذ بن جبل، وافرضهم زيد بن ثابت، الا وإن لكل امة امينا، وامين هذه الامة ابو عبيدة بن الجراح”،
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”میری امت میں سب سے زیادہ میری امت پر رحم کرنے والے ابوبکر ہیں”
“اللہ کے دین میں سب سے زیادہ سخت اور مضبوط عمر ہیں”
” حیاء میں سب سے زیادہ حیاء والے عثمان ہیں”
“سب سے بہتر قاضی علی بن ابی طالب ہیں”
“سب سے بہتر قاری ابی بن کعب ہیں”
” سب سے زیادہ حلال و حرام کے جاننے والے معاذ بن جبل ہیں”
“اور سب سے زیادہ فرائض (میراث تقسیم) کے جاننے والے زید بن ثابت ہیں”
“سنو! ہر امت کا ایک امین ہوا کرتا ہے، اور اس امت کے امین ابوعبیدہ بن جراح ہیں“
[سنن ابن ماجہ ، برقم:154، إسناده صحيح]
نوٹ:نبی اکرم کے فضائل بیان کرنے کی ترتیب قابل غور ہے
اسدالطحاوی ✍