چولیاتِ پلمبریہ
چولیاتِ پلمبریہ….
مرزا یو ٹیوبری پلمبر نے دین کے ساتھ جو کھلواڑ رچا رکھا ہے اس کا رد بہت سے علماء بہت خوب انداز میں کررہے ہیں. انہی میں سے ایک مفتی راشد محمود رضوی بھی ہیں. مرزا نے پہلا مسلمان کون کے نام سے ایک ویڈیو لگائی جسکا مکمل علمی رد مفتی صاحب نے خوب فرمایا ہے. اس میں جہاں مرزے یہ چول ماری ہے کہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو پہلا مسلمان سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے مقابلے میں ماننا ناصبیت ہے. وہیں ایک مقام پر مرزا نے اپنے بلائنڈ فالورز کے سامنے جو علمی شیخی بگھاری ہے وہ یہ تھی (کاش اسے بگھارنے سے پہلے پلمبر صاحب ویکی پیڈیا ہی دیکھ لیتے) کہ موصوف نے زید بن ارقم رضی اللہ عنہ جو کہ مدنی خزرجی انصاری صحابی ہیں کو السابقون الاولون بنادیا اور مکہ میں دار ارقم بھی انکو عطا کردیا. انا للہ وانا الیہ راجعون!
حالانکہ مکہ والا دار ارقم حضرت عبد الله الأرقم بن أبي الأرقم عبد مناف بن أسد المخزومي رضی اللہ عنہ کا تھا، جوکہ السابقون الاولون میں سے تھے.
