اَمَّنۡ هٰذَا الَّذِىۡ هُوَ جُنۡدٌ لَّكُمۡ يَنۡصُرُكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ الرَّحۡمٰنِؕ اِنِ الۡكٰفِرُوۡنَ اِلَّا فِىۡ غُرُوۡرٍۚ – سورۃ نمبر 67 الملك آیت نمبر 20
sulemansubhani نے Friday، 12 January 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَمَّنۡ هٰذَا الَّذِىۡ هُوَ جُنۡدٌ لَّكُمۡ يَنۡصُرُكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ الرَّحۡمٰنِؕ اِنِ الۡكٰفِرُوۡنَ اِلَّا فِىۡ غُرُوۡرٍۚ ۞
ترجمہ:
بھلا وہ تمہارا کون سا لشکر ہے جو اللہ کے مقابلہ میں تمہاری مدد کرسکے، کافر تو صرف دھوکے میں ہیں.
الملک : ٢٠ میں فرمایا : بھلا وہ تمہارا کون سا لشکر ہے جو اللہ کے مقابلہ میں تمہاری مدد کرسکے، کافر تو صرف دھوکے میں ہیں
کفار رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیغام کو اس لیے قبول نہیں کرتے اور ایمان نہیں لاتے تھے کہ دو چیزوں پر ان کو گھمنڈ تھا، ایک تو ان کے پاس بہت زیادہ مال تھا اور ان کے پاس ان کے حامیوں کا لشکر تھا، اور دوسری چیز ان کے بت تھے، ان کو بھروسا تھا کہ ان کے بت ان سے ہر مصیبت اور ہر آفت کو دو کرسکتے ہیں، اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ان دونوں چیزوں کو باطل کردیا، ان کے مدد گاروں کے لشکر کے متعلق فرمایا : بھلا وہ تمہارا کون سا لشکر ہے جو اللہ کے مقابلہ میں تمہاری مدد کرسکے اور ان کے بتوں کی مدد کا رد کرتے ہوئے فرمایا : کافر تو صرف دھوکے میں ہیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 67 الملك آیت نمبر 20