بقول امام ابو جعفر آل ابی بکر صدیقؓ بھی آل محمدﷺ ہیں

 

امام ابن العشاری الحنبلی اپنی کتاب میں ایک روایت نقل کرتے ہیں :

حدثنا علي حدثنا أبي حدثنا إبراهيم بن شريك حدثنا عقبة بن مكرم حدثنا ابن عيينة حدثنا جعفر بن محمد عن أبيه قال كان آل أبي بكر الصديق يدعون على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم آل محمد.

 

امام جعفر صادقؓ اپنے والد امام باقر سے بیان کرتے ہیں کہ :

نبی کریمﷺ کے دور مبارک میں حضرت ابو بکر صدیقؓ کے گھر والوں کو آل محمدﷺ کہا جاتا تھا

[فضائل أبي بكر الصديق برقم:37 ، امام ابن العشاري الحنبلي وسندہ صحیح(المتوفى: 451هـ)]

 

اس سے ثابت ہوا کہ امام باقر جو صحابہ کے دور میں پیدا ہوئے انکی زندگی میں یہ بات مشھور تھی صحابہ سے کہ آل حضرت ابو بکر بھی آل محمد ﷺ میں شامل ہے۔ قربت کے سبب

اسد الطحاوی الحنفی ✍