قُلۡ اِنَّمَا الۡعِلۡمُ عِنۡدَ اللّٰهِۖ وَاِنَّمَاۤ اَنَا نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ – سورۃ نمبر 67 الملك آیت نمبر 26
sulemansubhani نے Saturday، 13 January 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قُلۡ اِنَّمَا الۡعِلۡمُ عِنۡدَ اللّٰهِۖ وَاِنَّمَاۤ اَنَا نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ ۞
ترجمہ:
آپ کہیے : اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے اور میں تو صرف عذاب سے کھلا کھلا ڈرانے والا ہوں.
الملک : ٢٦ میں فرمایا : آپ کہیے : اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے اور میں تو صرف عذاب سے کھلا کھلا ڈرانے والا ہوں
یعنی آپ ان سے کہیں کہ یہاں پر دو چیزیں ہیں، ایک یہ کہ عذاب کا وقوع ہوگا اس کا مجھے علم ہے کہ اگر تم ایمان نہ لائے تو یقینا نہیں عذاب ہوگا، دوسری چیز یہ ہے کہ یہ عذاب کب ہوگا ؟ اس کا علم صرف اللہ کے پاس ہے اور تم کو عذاب سے ڈرانے کے لیے یہ ضروری نہیں یہ کہ مجھے یہ علم ہو کہ تمہیں عذاب کب ہوگا۔
القرآن – سورۃ نمبر 67 الملك آیت نمبر 26