اَمۡ لَهُمۡ شُرَكَآءُ ۛۚ فَلۡيَاۡتُوۡا بِشُرَكَآئِهِمۡ اِنۡ كَانُوۡا صٰدِقِيۡنَ سورۃ نمبر 68 القلم آیت نمبر 41
sulemansubhani نے Tuesday، 16 January 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَمۡ لَهُمۡ شُرَكَآءُ ۛۚ فَلۡيَاۡتُوۡا بِشُرَكَآئِهِمۡ اِنۡ كَانُوۡا صٰدِقِيۡنَ ۞
ترجمہ:
یا ان کے کوئی شریک ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر وہ سچے ہیں
تفسیر:
القلم :41 میں فرمایا : یا ان کے کوئی شریک ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر وہ سچے ہیں۔
اس آیت کی دو تفسیریں ہیں : ایک یہ ہے کہ آیا انکے پاس ایسی چیزیں ہیں جن کے متعلق ان کا کا یہ عقیدہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شرکاء ہیں، اس لیے ان کا یہ اعتقاد ہے کہ وہ شرکاء ان کو مؤمنین کی طرح عذاب سے نجات یافتہ بنادیں گے اور مؤمنین کی مثل ثواب عطاء کریں گے۔
دوسری تفسیر یہ ہے کہ آیا ان کے ساتھ کچھ ایسے لوگ ہیں جن کا یہ مذہب ہے کہ آخرت میں مسلمین اور مجرمین جزاء میں برابر ہیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ ان کے اس دعویٰ پر کوئی عقلی دلیل نہیں ہے۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 68 القلم آیت نمبر 41